|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔

لیویزکے مطابق اتوار کوافطارسے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے اسٹیڈیم روڈ پر لیبارٹری اسکول چوک کے قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سارجنٹ اے ایس آیی محمد حنیف پر انددھبد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کیخلاف اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے مقتول کے لواحقین اور شہریوں نے ڈی سی ہا?س کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میت رکھ کر دھرنا دیا۔ جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ لواحقین سے ڈپٹی کمشنر ایف سی اور پولیس کے حکام نے مذکرات کئے۔