|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2019

کوئٹہ:  شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کا مسئلہ بدستور برقرار ہے جس سے نہ صرف ٹریفک جام رہنے لگا ہے بلکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ زیادہ تر تجاوزات خریداری کے مراکز کے قریب قائم کی گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کاسی روڈ سبزی منڈی، مسجد روڈ، خریداری کے مراکز کے باہر جناح روڈ پر فٹ پاتھ پر مکمل قبضہ کرلیا گیا ہے جہاں خریداری عروج پر ہے اسی طرح سرکی روڈ، پرانا اڈہ، سریاب کے فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات قائم کردی گئی ہیں جہاں سے پیدل گزرنا مشکل ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام تر مشینری شہر پر مرکوز ہونے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں اس طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔