کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خالق شہید تھانے کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوارافراد نے دکان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے خالق شہید تھانہ کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوار افراد کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانان جاں بحق جبکہ 3دیگر زخمی ہوگئے جن میں حافظ حمید اللہ ولد عبدالحکیم،نجیب اللہ ولد راز محمد اچکزئی،زین اللہ ولد محمد عیسیٰ شامل ہیں لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔