خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایک اور ٹریفک حادثہ،کوئٹہ سے خضدار آنے والی پک اپ باغبانہ کے مقام پر الٹ گئی خواتین و بچوں سمیت سولہ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے خضدار آنے والی خانہ بدوشوں کی پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث باغبانہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سولہ افراد جن میں فیروز خاتون،مریم،تنویر احمد،احمد،بی بی زینب،نثار احمد،محمد حنیف،قدیر احمد،ناز بی بی،بی بی فائزہ،حاجرہ بی بی،بی بی نظر،حلیمہ بی بی،سقرا بی بی و دیگر شامل ہیں حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کی گئی جہاں ایک کی حالت تشویشناک تھی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بینچہ تھا بیلہ موٹر وے پولیس تعینات نہیں جس کی وجہ سے ڈرائیور تیز رفتاری کرتے ہیں اور جس کے باعث حادثات رونماء ہوتے ہیں، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینچہ تھا لسبیلہ موٹروے پولیس کی تعیناتی کو فوری ممکن بنایا جائے۔