|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2019

قلات: پارود میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تنظیم کے تین ارکان مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر شمس الدین بھی شامل ہے تینوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا لیویزذرائع کے مطابق قلات کے علاقے پارود میں سیکورٹی فورسز اورحساس اداروں نے قلات سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود میں خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور سخت مقابلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا۔

جن کی شناخت بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر شمس الدین، ظفر اور شعیب شامل ہیں تینوں افراد کی لاشوں کو سخت سیکورٹی میں ڈی ایچ کیواسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں سیکورٹی اداروں اور قلات انتظامیہ نے مزید کاروائی شروع کردی ہیں۔۔