|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2019

کو ئٹہ : بلوچستان کے سابق صوبائی وزیرنواب محمد خان شاہوانی کی ناجائز اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی کی اثاثہ جات سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس ظہیرالدین کاکڑ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل چوہدری ممتاز یوسف نے کیس کی پیروی کی۔سماعت کے دوران فریقین نے دلائل مکمل کئے جس کے بعدعدالت نے سابق صوبائی وزیرکی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ سابق صوبائی وزیر محمد خان شاہوانی کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے اور وہ سابق صوبائی حکومت میں صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تھے۔