|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2019

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کوئٹہ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے امیدواروں طلباء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان طلباء سے اپنی ہمدری یکجہتی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا بلوچستان میں گزشتہ حکومت کے دور میں تین میڈیکل کالجز بنائے گئے اور انکے داخلے بھی ہوئے جہاں درس تدریس کا عمل بھی جاری ہے لیکن اب ایک سازش کے تحت ان اداروں کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی ہیں اور مستحق طلباء جنہوں نے داخلے کے لئے ٹیسٹ کوالیفائی کیا تھا ان کے نتائج روکے گئے ہیں اور ان کے داخلوں میں رکاوٹ ڈالی جا رہا ہے۔

انہوں نے بولان میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ ادارے سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے نتائج فوری طور پر اعلان کیا جائے اور میڈیکل کالجوں میں نوجوانوں کے داخلوں کو یقینی بنایا جائے