|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2014

پشاور: قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان سے پولیو کے تین مزید کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق 22 ماہ کےوقاص، 6ماہ کی اقصٰی، 22 ماہ کی رومانہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پولیوسیل نے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ پولیو سیل کے مطابق رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ان بچوں کو پیدائش کے وقت پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم اس کے بعد ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہیں یہ مرض لاحق ہوا۔