|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2014

الگیریف(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈکی ٹیم نے ورلڈ کپ تیاریوں کے سلسلے میں پرتگال کے شہر الگیریف میں ٹریننگ شروع کردی۔ ٹریننگ کے دوران 23رکنی اسکوارڈ نے شرکت کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ میں کھیلنے والے انگلینڈ کے دفاعی فل جونز نے شرکت نہیں کی۔ وہ انگلش پریمئر لیگ کے آخری میچ میں ساؤتھہمٹن بازو ں کے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہے انگلش ٹیم اپنا ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 14جون کو اٹلی کیخلاف برازیل کے شہر مانوس میں کھیلے گی۔