بارسلونا(اسپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی 2014کے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاکر سب کو حیران کردینگے۔ 26سالہ میسی نے ان خیالات کا اظہار بارسلونا کے شہر سے ارجنٹائنا روانگی سے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ وہ اس عالمی کپ میں ایک الگ ارجنٹائنا کو دیکھیں گے۔ کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں لگے ہیں۔ جبکہ عالمی کپ میں صرف تین ہفتے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ وقت نہیں ہے۔ ایک الگ کلب کلب کے لئے کھیلنے کے بعد آپ اپنی ملکی کے ساتھ کھیلتے ہو تو ان کے ساتھ زیادہ تال میل نہ ہونیکی وجہ سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ واضح رہے ورلڈ کپ وارم اپ میچز کے سلسلے میں ارجنٹائنا 4جون کو ٹریڈین ٹباگو جبکہ 7جون کو سلوانیا سے کھیلے گی۔ عالمی کپ میں ارجنٹائن ٹیم اپنا پہلا میچ 16جون کو بوسنیا کیخلاف کھیلے گی۔