الگیریف(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فل جونز نے انجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلش ٹیم پرتگال کے شہر الگیریف میں پریکٹس کررہی ہے جس میں چار دن کے کیمپ کے بعد انگلش ڈیفنڈر نے کیمپ کو جوائن کیا اور بھرپور ٹریننگ کی۔ واضح رہے فل جونز انگلش پریمئر کے آخری میچ میں مانچسٹر یونائیڈ کے لئے کھیلتے ہوئے ساؤتھہمٹن کے درمیان میچ کندھے کے انجری کے شکار ہوگئے تھے۔