برازیلیہ(اسپورٹس ڈیسک) کوسٹا ریکا کے سٹار کھلاڑی الوارو صبورویو انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تفصیلات کے مطابق صبورویو پاؤں میں چوٹ آنے کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہوگئے ڈاکٹر نے انہیں تین مہینوں تک آرام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبوریو کی انجری ہماری ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہے عالمی کپ میں ان کا متبادل جلد ڈھونڈا پڑیگا واضح رہے کوسٹا ریکا کو گروپ ڈی میں انگلینڈ ، یوروگوائے اور اٹیلی کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔