قلات: جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی ونگ قلات کے جنرل سیکریٹری سری چند لہڑی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشت گرد شخص ہے اس کے ساتھ باتوں سے نہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹانا چاہیئے کشمیر میں انڈیاکے فوج مظلوم کشمیریوں کی جسموں سے درندوں کی طرح گوشت نوچ رہے ہیں اور ہمارے حکمران سائرن بجا کر کھڑے ہوکر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں۔
سائرن بجا کرکھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہوتا تو ستر سال پہلے کشمیر آزاد ہوتا حکومت انڈیا کے خلاف جہاد کا علان کرے جمعیت کاہر کرکن سرپر کفن باندھ کر انڈیا میں داخل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انڈیا کے حکمران کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور ہمارے نااہل حکمران سائرن بجا کر کھڑے ہو کر یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
اسطرح ہم تو ستر سالوں سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں اگر سائرن بجانے اور کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہوتی تو ستر سال قبل آزاد ہو تی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دہشت گرد انڈیا سے مزاکرات سے نہیں بلکہ بندوق کے زور سے حاصل کی جا سکتا ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے حکومت جرئت کا مظاہرہ کرکے انڈیا کے ساتھ جہاد کا علان کرے ہمارے بچے بچے بھی قربان ہو نے کے لیئے تیار ہیں انہوں کہا کہ نریندر مودی ایک دہشت گرد ہے اور اسے سبق سیکھانے کا وقت آگیا ہے۔