|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2019

خضدار : قاتل قومی شاہراہ نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی۔

زیر پوائنٹ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل سواروں میں تصادم دو نو عمر لڑکے جاں بحق،مزدا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے دو نو جوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جہاں پر انکی شناخت قدیر احمد ولدامان اللہ قوم زنگیجو ساکن گزگی،اور امتیاز علی ولد رسول بخش قوم کھیازئی ساکن زندہ پیر خضدار کے نام سے کیا گیا۔

پولیس نے مزدا ٹرک درائیور کو گرفتار کے گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے واضح رہے کہ خضدار ٹو لسبیلہ سیکشن میں موٹروے پولیس کی تعیناتی تا حال ممکن نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹو منڈی والی مزدا گاڈیوں سمیت تمام گاڑیوں کے ڈرائیور تیز رفتار کر کے اپنا لیٹ یہاں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جو حادثات کا سبب بن جاتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر مواصلات اور آئی جی موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار ٹو لسبیلہ سیکشن پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔