کوئٹہ+کراچی: وزیرداخلہ بلوچستان اور وزیراطلاعات سندھ کا سینئر صحافی شریف جنگیان کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور تعزیت کااظہار۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے مرحوم صدیق بلوچ کے بھائی سینئر صحافی شریف جنگیان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے۔
کہ سینئر صحافی شریف جنگیان کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگوارخاندان کو اس صدمہ پر صبروہمت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر اطلاعات ومحنت سعید غنی،صوبائی وزیر شہلارضا،سینئر نائب صدرراجہ عبدالرزاق، مرزاق مقبول،سردار خان، امان اللہ محسود، جنرل سیکریٹری رکن اسمبلی سندھ جاوید ناگوری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقارقائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان، شکیل احمد چوہدری، خالد لطیف، نوید بھٹی اور لطیف آرائیں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سینئر صحافی ودانشور لالاصدیق بلوچ کے چھوٹے بھائی سینئر صحافی محمد شریف جنگیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ شریف جنگیان کراچی پریس میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے تھے نہایت ہی نفیس اور پیار کرنے والے جمہوریت پسند شخص تھے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔
مرحوم سینئر صحافی شریف جنگیان کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ لیاری چاکیواڑہ بلوچ ہال کراچی میں جاری ہے، مختلف سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ افرادسے تعلق رکھنے والے لوگ فاتحہ خوانی کیلئے آرہے ہیں۔