خضدار L کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرجیوا کراس کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ چار افراد جاں بحق خواتین و بچوں سمیت چونتیس زخمی حادثہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی وین (ڈوم)اور سوراب سے خضدار آنے والی مسافر وین کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔
مقامی لیویز نے لاشیں اور زخمیوں کو لیویز،ایدھی اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی موقع پر پہنچ کرٹیچنگ اسپتال خضدارمیں ایمر جنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کیا،جبکہ انجمن تاجران الغنی ٹرسٹ سمیت دیگرسماجی تنظیموں کے رضا کار بھی ہسپتال پہنچ کر رضاکارانہ خدمات انجام دئیے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ٹیچنگ اسپتال پہنچے اور ایمرجنسی نافز کر دی جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیر احمد آخوند نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک چار افراد کی لاشیں اور چونتیس سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔