|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2014

پوری دنیا میں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیور عروج پر پہنچ گیا ہے، ہندوستان میں اس کے مناظر جا بجا نظر آرہے ہیں، فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد تو برازیل میں ہو رہا ہے لیکن ہندوستان میں بھی جوش و خروش عروج پر ہے۔ کولکتہ میں تو جگہ جگہ کھلاڑیوں کے پوسٹرز، دیواری تصاویر اور دیگر چیزوں کے ذریعے پرستار اپنے جنون کا اظہار کررے ہیں۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ بارہ جون سے تیرہ جولائی تک برازیل میں منعقد ہو رہا ہے۔