|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2014

کوٹلی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تاہم پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں  کی شناخت نائیک رقیب اور سپاہی تیمور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔