کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہا کہ کوئٹہ سٹی سے سلیکٹڈ رکن قومی اسمبلی اٹھارہ مہنہ سے لاپتہ ہے حلقہ کے عوام کو اہنے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی میسر نہیں ہے عوام اپنے حلقہ کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے متلاشی ہیں۔
تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو ہمیشہ خوشنما نعروں سے گمراہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام حلقہ 39 کلی بادیزی یونٹ کی آمیر مفتی حاجی روزی خان صاحب اور جنرل سیکرٹری حافظ محمود صاحب سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا نورالدین صاحب مولوی فدا محمد صاحب ناب امیر حافظ پایند صاحب سیکرٹری اطلاعات عزیزخان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ پیرس بنانے والے حکمران کہاں ہے۔
عوام کو دوغلے پالیسی کے وجہ سے انتخابات کے موقع پر تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے گمراہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہر بالخصوص حلقہ 39 کلی بادیزئی ود یگر ملحقہ علاقوں کو سازش کے تحت پسماندگی کے طرف دھکیلاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نااہل حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ملک ترقی وخوشحالی کو مفلوج کر دیا موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے قوم نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان پلیٹ فارم پر متحد اور اکٹھا ہو کر نااہل حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کریں۔