خاران : خاران میں بے روزگار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم کے پوسٹوں میں میرٹ کی پامالی کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی چیف چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بازار چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔
جلسے کے شرکا سے چیئرمین بے روزگار ایکشن کمیٹی طاہر وفا,نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میر صغیر احمد بادینی,بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر منظور احمد سیاپاد,جے ٹی آئی کے رہنمائاخلاق نور یلانزئی,بی ایس او پجار کے صدر غنی حسرت, سیاسی و سماجی رہنماء میر محمد آسا تگاپی, پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کے ڈی بلوچ,تحریک لبیک اسلام کے رہنماء حافظ محمد اسلم بلوچ,نصیب ریکی,ماسٹر رحمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کے نام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے سامنے بندر بانٹ اور سفارش کلچر کے امیدواروں کے نام آویزاں کردئیے گئے۔
میرٹ کے نام کے دھجیاں موجودہ ایم پی اے خاران,سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیم اور سابق ڈپٹی کمشنر خاران نے پوسٹوں کو بھیج کر اڑا دیا,آج کا یہ ریلی میرٹ کا جنازہ ہے,جیسے خاران کے غیور عوام نے نکالا ہے,ہم اہلیاں خاران وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان, وزیر تعلیم سے التجا کرتے ہیں کہ ان پوسٹوں کو منسوخ کرکے از سر نو میرٹ پر تعیناتی عمل میں لاکر خاران کے بے روزگار نوجوانوں کو انصاف فراہم کریں بصورت دیگر متاثرین کو انصاف نہ ملنے تک ہمارے احتجاج جاری رہیں گے