|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2014

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق امیدوار پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بم حملے میں ہلاک ہو گئے۔ فقیر جمشید ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مڈھی روڈ پر سفر کر رہے تھے جب سڑک کنارے بم کے ذریعے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں جمشید کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ لاشوں کو ایک قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔