کوئٹہ : کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے سول سیکریٹریٹ اور جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، حکومت بلو چستان کی جانب سے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی ایڈوائیزری جار ی کردی گئی ہے۔
جس میں بلوچستان سول سیکریٹریٹ جیل اور اسپتالوں میں ملازمین کے علاوہ دیگر افراد کے ملاقات پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، صو بہ بھر کی جیلوں میں غیر متعلقہ افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد جبکہ اسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور مریضوں کے ساتھ صرف ایک تیماردار کی اجازت ہو گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر تمام محکموں،اداروں،کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے لیئے سرکلر جاری کردیا گیا اور اداروں کی انتظامیہ کو ایڈوائیزری پر عملدرامد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے