ڈیرہ بگٹی: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اور گردونواح میں چھوٹے بڑے شاپنگ مال، مارکیٹ 3ہفتوں کیلئے بند کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام ریسٹورنٹس 3ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے اورپبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 3 ہفتوں کیلئے مکمل طور پر بند بند کر دیا گیا۔ فروٹ،گوشت،مرغی میڈیکل اسٹورز،دودھ کی دکانیں 3 ہفتوں کے لئے کھلی رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کے دوران اگر کسی نے بھی اپنے کاروباری مراکز کھولے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 3 ہفتوں کے دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی جبکہ شہریوں کا گھروں میں رہنا ان کا اور ہم سب کے لئے ضروری ہے۔ اور کرونا وائرس کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ بھی بنالیا گیاہے۔