مستونگ: ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر غیر قانونی طورپر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں نقل وحمل پر پابندی کے باوجود سفر کرنے پر مجموعی طور پر 19 گاڑیوں سے 400 مسافروں کو حراست میں لیکر مزید کاروائی کے لیئے کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کر دیئے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشہ اور پھیلاو کو روکنے کے لیئے صوبائی اور مرکزی حکومت نے بین الاصوبائی اور انٹر ڈسٹرکٹ مسافر گاڑیوں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سفر کرنے والے ٹرکوں شہزور گاڑیوں سوزوکی وین اور دیگر گاڑیوں میں مسافروں کو غیر قانونی طورپر 19 گاڑیوں میں مجموعی طورپر 400 مسافر کو مستونگ کے حدود میں لیویز چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ حراست میں لیکر مزید کاروائی کے لیئے کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کر دیئے۔