کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں،رضا کاروں سمیت مختلف طبقات نے جمعہ کے روز موجودہ صورتحال کے پیش نظر کوروناوائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز اور طبی عملے کوسلام پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سماجی تنظیموں، رضا کاروں اور سول سوسائٹی کے اہلکاروں نے کورونا وائرس سے لڑنے والی قوم کے مسیحاؤں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کل دن رات کرکے کوروناوائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں نے بڑی ہمت وحوصلہ افزائی سے مقابلہ کیا ہے۔
قوم کے مسیحاؤں اور ہسپتالوں میں تعینات میڈیکل عملہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم بطور قوم کورونا جیسی وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ہم سب نے اس حوالے سے اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھنا ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ملک وقوم کے لئے کارآمد ثابت ہونا ہے۔