|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

کوہلو : کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے شہر کے اہم جگہوں پر اسپرے کیا اس موقع پر سپروائزر میونسپل کارپوریشن جلال مری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر کوہلو شہر کے مختلف علاقوں۔

گلی محلوں،مساجد،سرکاری دفاتر،تحصیل کچہری،عوامی مقامات سمیت اہم جگہوں پر گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسپرے مہم جاری ہے۔

اسپرے مہم کا بنیادی مقصد کورونا کی تدارک اور دیگر وباء سے پیشگی عوام کی حفاظت کرنا ہے ان کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے اسپرے مہم کے ساتھ صفائی کے عمل کو بھی مزید تیز کردیا ہے۔

ہم عوام کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں عالمی وباء کے خلاف جنگ میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر انتظامیہ کا ساتھ دیں اور طبی ماہرین کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔