|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ سے کورونا کے حوالے سے ایک اور خوشخبری مزید 14مریض صحت یا ب ہوگئے جنہیں ہسپتال سے فارغ کرکے گھروں کو بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں داخل کورونا وائرس کے شکار مزید 14 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

مریضوں کا دوبار کورونا کا ٹیسٹ ہوا تھا جوکہ منفی آیا جسکے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔کوئٹہ میں ابتک صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 31ہوگئی۔