|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی نائب امیرمولوی محمدحیات مرکزی معاون مفتی فداالرحمن صوبائی معاون کنوئینرمولوی عبدالغفورکرخی ودیگر نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کی کارندے منظم منصوبے کی تحت ملک کے خلاف سازشیں عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔

حکومت کی بے بسی اور نااہلی سے دشمن قوتیں خون کی ہولی کھیلنے جارہیہیں کلبوشن کو نشان عبرت بناتے تو آج اسلام میں اسرائیل کی جھنڈے نہیں لہراتے اورنہ ملک دشمن قوتوں کی جڑیں مضبوط ہوتی را، موسا د اور این ڈی ایس ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے منظم سازشوں کی جال پھیلائے جارہے ہیں اندرونی مسائل پر تیل چھڑکنے کی کوشش کرہی ہے انہوں نے کہا کہ غلامانہ پالیسیوں اور حکمرانوں کے بے حسی سے ملک غیروں کی جنگ کاتجربہ گاہ بن چکا ہے۔

قوم پرستی اور لسانیت کی نفرتوں اور ملکی بغاوت جیسی شورشیں ان کارندوں کی زریعے سرانجام ہورہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام آباد میں اسرائیل کے جھنڈے لہرانے والے کونہ صرف گرفتارکرکے بلکہ اس کے پیچھے چھپے کارندوں کو بینقاب کرنا ہے۔

را، موساد اور این ڈی ایس بلیک واٹرکااسلام اورملک کے خلاف ایک شیطانی گٹھ جوڑ ہے۔ اس وقت موساد، را، این ڈی ایس اور سی آئی اے کا سارا فوکس پاکستان پر ہے۔اورایک نئی جنگ کی بھٹی جلانے میں مصروف ہے ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے حکومت غلامی کی ذنجیروں کوتوڑدئیے۔