|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2020

کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث میٹرک انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صوبے بھر میں روکے ہوئے ہیں، میٹرک کے 1 لاکھ 22 ہزار طلباء و طالبات امتحان کے امیدوار ہیں۔

انٹرمیڈیٹ کے امیدوار طلباء و طالبات کی تعداد 99 ہزار 9 سو کے قریب ہیں، پروفیسر یوسف بلوچ کاکہنا ہے کہ امتحانات کے حوالے سے حکومت کو مختلف تجاویز دی ہیں جس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کو اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر یوسف کاکہناہے کہ حالات مزید اسی طرح برقرار رہے تو ملکی سطح کے فیصلے کے مطابق چلیں گے۔