|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر218دکانیں سیل،125 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 218 دکانوں کو سیل کردیا۔

کارروائی کے دوران 125 افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیا۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 125 گاڑیوں کو چالان اور175 افراد کو بھی گرفتار کیا۔