تفتان : ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 44 پاکستانی باشندے ایران کو مختلف شہروں سے گرفتار کر کے تفتان راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 44 پاکستانی باشندے ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک بھی دئیے گئے اس کے بعد انھیں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔