|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم سے ایک شخص جاں بحق دو افرادزخمی ہوگئے ہجوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی ہزارہ ٹاؤن علی آباد میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے بلال نامی شخص جاں بحق جبکہ خلیل احمد اور نیاز احمد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو مشعل ہجوم کی جانب سے ان پر بھی پتھراو کیا تاہم ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیااور لاش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

تاہم کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے مشتعل افراد نے تینوں افراد کو خواتین کی ویڈیو بنانے کے الزام میں پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں ان پر شدید تشدد کیا گیا رات گئے زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سنیٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں