|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2020

خضدار: وڈھ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابوہونے سے الٹ گئی ایک بچہ جاں بحق خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ ڈراکھالہ میں تیر رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ڈراکھالہ کے رضاکاروں نے طبی امداد پہنچانے کے بعد سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا جاں بحق و زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے