|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2020

گوادر: آن لائن کلا سیز، تعلیمی اداروں کے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ اور کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات کی گرفتاری کے خلاف گوادر کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ طالب علموں نے من ہچ نہ گشاں گرگ باں“ یعنی میں گرفتاری کے ڈر سے کچھ نہیں بولونگا کے عنوان سے خاموش احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کاآغاز سید ہاشمی ایونیو پر پی ایچ ای واٹر ٹینک کے مقام پر ہوا۔

جو مارچ کرتے ہوئے گوادر پر یس کلب آکر اختتام پز یر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں آن لائن کلا سیز اور کوئٹہ میں گرفتاریوں کے خلاف مزمتی بینر اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ پر یس کلب پہنچنے پر طالب علموں کئی دیر تک زمین پر بھیٹکر بنا کچھ بولے اپنا احتجاج ریکارڈ کر کے واپس چلے گئے۔ احتجاجی ریلی میں طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔