کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے اور بجٹ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے حکومت بلوچستان نے روز اول سے ہی عوام کے دکھ و درد کو محسوس کیا ہے کرونا وبا کی پیداکردہ اقتصادی بدحالی میں عوام دوست بجٹ بنانا حکومت بلوچستان کا بڑا کارنامہ ہینئی نوکریوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار مزدور طبقات کو مزید ریلیف دیتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
الحمد اللہ دوسرا عوام دوست بجٹ پیش کرکے حکومت بلوچستان نے یہ ایک واضح ثبوت دیا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کے فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے گوادر بلکہ پورے مکران سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو برابری بنیاد پر فنڈز فراہم کیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز آن لائن سے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مالی سال 21اور 2020 بلوچستان کا 465 ارب روپے کا عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا اور 360 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا اور موجودہ حکومت نے صوبے کی آمدن 12 سے 25 ارب روپے تک پہنچا دی ہے۔
جو موجودہ حکومت بلوچستان کا ایک اہم کارنانہ ہے اور مختلف شعبوں میں ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے جس سے عوام کو برائے راست ایک بڑا فائدہ پہنچے گا مشکل معاشی صورتحال میں عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے اور حالیہ بجٹ میں شعبہ فن اورصوبے کے تاریخی مقامات کی ترقی کے منصوبے بھی شامل کیئے گئے ہیں جس سے تاریخی مقامات کو بہتر بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معاشی اقتصادی اثرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خصوصی دی گئی ہے اور الحمد اللہ بجٹ میں تمام حلقوں کو یکساں اہمیت دی گئی ہے اور موجودہ حکومت نے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کردیا ہے انشا اللہ پانچ سالوں کے دورانیہ میں بلوچستان ایک ترقی یافتہ صوبہ بن جائیگا اور موجودہ حکومت کے دور میں ترقیاتی فنڈز صرف کاغذوں میں نہیں بلکہ زمین پر بھی نظر آتے ہیں اور ان ترقیاتی منصوبوں سے برائے راست عوام کو مستفید کیا جارہا ہے۔
بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں پانی کی فراہمی۔پختہ سڑکوں کی فراہمی۔ایجوکیشن اور صحت کے سیکٹرز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور یہ باتیں ہمیشہ سنتے آرہے ہیں کہ حکومت آج گئی یا کل گئی مگر ایسا نہیں ہے موجودہ حکومت بلوچستان ایک مضبوط حکومت ہے اور اپنے پانچ سال کی مدت باآسانی سے پورے کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک مقبول پارٹی بن چکی ہے اور وفاق میں بھی نمائندگی موجود ہے۔
اور بہتر انداز میں صوبے کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو عوام کے دکھ و درد کو محسوس کرتی ہے اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ایک تجربہ کار باصلاحیت وزیراعلی ہیں اور وہ سنجیدگی سے صوبے کے مسائل حل کررہے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور پورا بلوچستان وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت سے مطمئن ہے۔