|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2020

روم: : اطالوی فٹبال لیگ میں چیمپئنز بنتے ہی یووینٹس کا غرور خاک ہو گیا، کمزور ٹیم کیگلیاری سے اپ سیٹ شکست کھا بیٹھے، گول اسکور نہ کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا یورپیئنز گولڈن شو ایوارڈ خطرے میں پڑ گیا۔

لاک ڈاؤن میں سیری اے کا بڑا مقابلہ، لگاتار نویں بار چیمپئن بننے والی ٹیم یووینٹس کا کیگلیاری سے آمنا سامنا ہوا۔ توقعات کے برعکس یووینٹس نے مایوس کن کھیل پیش کیا، آٹھویں منٹ حریف ٹیم کے گول سے ون ڈاؤن پہلے اور ہاف کے اضافی وقت میں یووینٹس کو دوسرے گول کی ہزیمت اٹھانا پڑی، دو صفر کی برتری پہلے اور پھر دوسرے ہاف تک برقرار رہی۔

اسی اسکور سے چیمپئنز کو اپ سیٹ شکست ہوئی جس سے پرستار بھی اپ سیٹ ہو گئے۔ کرسٹیانو رونالڈو سمیت یووینٹس کے اسٹار کھلاڑی بے جان نظر آئے، کوئی گول نہ کر سکے۔ سیزن میں اکتیس گول کے ساتھ یورپیئنز گولڈن شو ایوارڈ کے لیے فیورٹ رونالڈو مشکل میں پڑ گئے۔ آخری دو میچز میں کم از کم چار گول کرنا پڑیں گے۔ ایوارڈ کی دوڑ میں بائرن میونخ کے روبرٹ لیونڈاسکی اور لیزیو اسٹرائیکر کائرو ایموبائل کا سخت چیلنج درپیش ہو گا۔