|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ غلام نہیں بلکہ پیپلزپارٹی ان کی جماعت ہے جبکہ سونامی کا نعرہ لگانے والوں کا جلسہ ناکام ہوگیا۔ تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شریک نہیں تھے اسے جلسے کا نام دینا بھی توہین ہے یہ ایک کارنر میٹنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں لوگوں کو زبردستی لایا گیا، تحریک انصاف نے ظالم اور قاتل وڈیرے کے ڈیرے پر جلسہ کیا جسے عوام نے مسترد کردیا اور سونامی کا نعرہ لگانے والوں کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا جب کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں  پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔