کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاسوزیراعلئ کی صوبے کی قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کی ہدایت اجلاس میں اے ایریا قراردیئے گئے اضلاع لسبیلہ، گوادر اور کوئٹہ کی لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے حوالے سے لیویز فورس ایکٹ میں مجوزہ ترمیم اور متعلقہ قانونی پہلوؤں کے جائزہ لیا گیا ۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل آئی جی پولیس کی اجلاس میں شرکتچیک پوسٹوں کی تعداد کے حوالے سے محکمہ داخلہ شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں کا جائزہ لے کر ضروری چیک پوسٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
غیر ضروری چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اور اضافی چیک پوسٹ کے قیام کے لئے محکمہ داخلہ کا اجازت نامہ ضروری ہوگا۔چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔