|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور صوبائی وزیر زمرک اچکزئی ودیگر کی سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی سے الگ الگ ملاقاتیں قومی صوبائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ترجمان جمالی ہاوس روجھان جمالی کی۔

جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر صوبائی وزیر ذمرک خان اچکزئی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نعیم خان بازئی نے سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ملاقات میں وفاقی اور صوبائی وزراء نے میر ظفراللہ خان جمالی کی مزاج پرسی بھی کی ملاقات کے دوران قومی صوبائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔