کوئٹہ:ورثاءشہداءبلوچستان کے رہنماﺅں میر فرید رئسانی، ڈاکٹر مشتاق عمرانی ، جہانگیر بادینی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ایف سی اور افواج پاکستان نے بلوچستان میں قیام امن کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں حیات بلوچ کے قتل پر بلوچستان کا ہر فرد زنجےدہ ہے لیکن اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہےے،
انسانی حقوق کے علم بردار بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کے لئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شہداءکے لواحقین کی بڑی تعداد موجود تھی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام صوبے کی ترقی اور امن وامان کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
حیات بلوچ کا قتل افسوسناک ہے لیکن آئی جی ایف سی نے خود حیات بلوچ کے والدین کے پاس جاکر انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جبکہ واقعہ کے فورا ً بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حیات بلوچ کے لواحقین نے خود پریس کانفر نس میں کہاہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جارہا ہے لیکن کچھ لوگ اس مسئلے پر قومی سلامتی کے اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور معاملے پر سیاست کررہے ہیں ایسے عناصر اس طرح کی حرکات سے باز رہیں انہوں نے کہا کہ میر سراج رئےسانی ، میر حقمل رئےسانی، ہزارہ برداری سمیت ہزاروں افراد کو دہشتگردوں نے شہید کیا اس وقت یہ عناصر کیوں خاموش رہے
انکا دہرا معیار بلوچ قوم پہچان چکی ہے اور یہ عمل صرف اور صرف ایف سی بلوچستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصر کو انکے ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرنے دیں گے اور بلوچستان کے ریاستی اداروں کا نام کسی کوبھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے