کوئٹہ:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی سینٹ آف پاکستان میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے ک اصولی فیصلہ کرلیا نیشنل پارٹی ایک بااصول سیاسی جمہوری جماعت ہے اور اس وقت چونکہ جماعت کے پاس بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست نہیں ہے اس لیے پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں باقاعدہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے
فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے بزنجو خاندان کے مشاورت سے کیا۔ میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو ایک جمہوری سیاسی اور اصول پسند انسان تھے ان کی سیاسی و قومی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے خاندان اور پارٹی اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کی جماعت سمیت اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں، صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نیشنل پارٹی کو سینٹ کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے کا یقین دلایا۔
نیشنل پارٹی ان تمام قائدین اور سیاسی جماعتوں کا ممنون و مشکور ہے جھنوں نے اس مشکل گھڑی میں پارٹی کے خالی ہونے والے نشست پر میر جمہوریت نیشنل پارٹی کے قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے فرزند شاہ وس حاصل بزنجو کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خصوصی طور پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے مشکور ہیں کہ انھوں نے سب سے پہلے پیش قدمی کی۔ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور تمام سیاسی و قومی جماعتوں کو یقین دلاتا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی حقوق، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا