تربت: وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹرمیر عبدالرؤف رند نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی، چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی اور جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑ سے مشاورت کے بعد ہم مکران ڈویڑن میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنے جارہے ہیں،پہلے مرحلے میں ورکرز کنونشن گوادر اور ورکرز کنونشن پنجگورمنعقد کرنے جارہے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں مکران کے ہیڈکوارٹر کیچ میں ڈویژنل سطح کا گرینڈ کنونشن انعقاد کیا جائے گا جس کا اعلان کیچ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی اور کارکنان سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، مکران بھر میں ورکر کنونشنز تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق منعقد کیے جائینگے جس کی باقائدہ اجازت چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی دے چکے ہیں۔