|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2020

تربت: انسداد منشیات کمیٹی ڈنک نیاپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پولیس کی جانب منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی خوش آئندعمل ہے جسکی بھرپورحمایت کرتے ہیں،تاہم پولیس وانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کریں،انہوں نیکہاکہ ڈنک منشیات فروشوں کیلئے ایک پناہ گاہ کی حیثیت رکھتاہے پولیس مزید کاروائی کرکے منشیات کیاڈوں کو بندکرے۔

انہوں کہاکہ منشیات کیخلاف پولیس کاروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جبکہ پولیس کی کاروائیوں سے عوام میں ایک امید پیدا ہوا ہے پولیس موثر کاروائی کرے اور گرفتارمنشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر کرے.انہوں نیکہاکہ کچھ بااثر لوگ منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہے ہیں تاکہ وہ بچ سکیں پولیس کو چائیے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آکر منشیات فروشوں کو مزیدمہلت نہ دے وگرنا ہم احتجاج کیلئے سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔