تربت: وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ سے گزشتہ روز ملاقات کی،ملاقات میں ایرانی سرحد سے متصل بارڈر مارکیٹ کے قیام اور قانونی بارڈر ٹریڈ پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیدوار زبیدہ جلال نے سرحدی علاقوں کے عوام کومزید بہتر سہولیات کی فراہمی اور چھوٹے تاجروں کیلئے مزید ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیا جس پر مشیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ اشیائے خوردنی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے چھوٹے تاجروں کے لیے مزید ریلیف دیا جائے گا۔