|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج،سابق ارکان صوبائی اسمبلی انیتا عرفان اور امروز جان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،کراچی میں آرزو راجہ کی می عمری میں جبری شادی اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی پاکستانی مسیحی کمیونٹی پرزورمذمت کرتی ہے اورمسلمان بہن بھائیوں کی دل آزاری پران سے معافی مانگتی ہے آئے روز ایسے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کاباعث بن سکتے ہیں ہم تمام آسمانی کتابوں اور انبیاء کرام کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

کیونکہ مسیحی تعلیمات ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ایک دوسرے کا احترام لازمی ہے اگرہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مذہب کا کوئی احترام کرے تو ہمیں بھی دوسروں کے مذاہب اور انبیاء کا احترام لازمی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کررہے ہیں شاید کسی ایک طبقے کو برداشت نہیں ہورہا اوروہ فسادات کی طرف دنیا کو دھکیل رہے ہں لیکن یہ مٹی بھر عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آرزو راجہ کی کم عمری اور جبری شادی کی مذمت کرتے ہیں کئی روز سے مسیحی کمیونٹی پورے پاکستان میں آرزو راجہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے سراپا احتجاج ہے تیرہ سالہ آرزو راجہ کے ساتھ زبردستی شادی کم عمری کی زمرے میں آتی ہے۔انہوں نے کہا حکومت آرزو راجہ کے ساتھ جبری شادی کرنے والیاظہر علی کوقرار واقعی سزاد دے اورآئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کرے۔

انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان ہمارا دشمن بھی سوچ سمجھ کر دیتگا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسا سپہ سالار وجود ہے جس کا نام قمرباجوہ ہے جس کے بولنے سے دشمن دم دبا کر بھاگ جاتا ہے لیکن افسوس کہ اپنی کی پاک افواج کے خلاف ایسے بیاناتدیتے ہیں جو پانچویں کلاس کا طالب علم بھی نہیں دیتا۔

پاکستان کے سب سے بڑے ایوان کے سابق اسپیکر کا یہ بیان ہمیں پاک افواج کی محبت سے کبھی جدا نہیں کرسکتا۔انہوں نے ترکی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری مسیحی کمیونٹی ترکی کے عوام کے غم میں برابرکی شریک ہے۔