کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ انتخابات اقتدار تک رسائی کا طریقہ ہے، اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں بلوچ پشتون سندھی اور دوسرے اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے، بڑی جماعتوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں کے ٹوٹے بوٹے حالات اس طرح نہ ہوتے اور ہم بلوچ پشتون سندھی۔
اور دوسرے اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے اِس وفاق میں اہم بات قومی جمہوریت کی ہے انتخابات صرف اقتدار تک رساء کا طریقہ ہے، اس پہ بڑی جماعتوں کو غور کرنا چاہیے۔ اقتدار میں آنے کے لیے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ریاست مدینہ کی پرچار کی گئی، چین کے قرضوں تلے دب جانے سے ریاست بیجنگ کی پرچار شروع، عوام دیکھ لیں اور سوچ لیں یہ جان و مال کی تباہی ہیں، پیداوار کا نقصان ہے۔