انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اوئن مورگن نے مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح‘۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ خلیجی ملک کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس پہنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اوئن مورگن متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی پی ایل میں بھی شریک تھے، وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
مورگن کی کپتانی میں کولکتہ کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی۔