|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے والد کے ہمراہ پیار بھری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔شاہین شاہ نےانسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے ابو سے محبت کرتا ہوں۔‘

شاہین آفریدی کے والد کو تصویر میں روایتی شلوار قمیص دیتے ہوئے بیٹے کا سر پر پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔20 سالہ نوجوان فاسٹ بائولر نے 2018 میں قومی کرکٹ ٹیم میں قدم رکھا تھا اور اب تک وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس مسلسل تین میچوں میں 15 وکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

دنیائے کرکٹ میں یہ اعزاز کسی اور کے نام نہیں، شاہین شاہ آفریدی نے حالیہ زمبابوے سے ہوم سیریز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔