|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین  کرکٹر بن گئے۔

ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 300 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا لیکن ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 242 اننگز لگیں۔

 مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیز ترین 9، 10 اور11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔