اسلام آباد: قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں اراکین کمیٹی کا چیئرمین کرکٹ بورڈ کے رویے کے خلاف واک آوٹ سال گذر گیا چیئرمین پی سی بی کمیٹی میں پیش ہونے سے انکاری ہیں چیرمین کرکٹ بورڈ نہیں آرہے وہ ڈالرز میں پیسے لے رہے ہیں لیکن جواب نہیں دے رہے اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی کے رویے کے خلاف تنقید۔
پیر کو قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاسچیئرمین کمیٹی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی سی بی اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کے شریک نہ ہونے پر اراکین کمیٹی نے واک آوٹ کیا ۔
اور کہا کہ پی سی بی چیئرمین اہم ترین کمیٹی میں شریک نہ ہوئے اجلاس میںرکن کمیٹی شاہدہ رحمانی نے کہاکہ ایک سال سے چیئرمین نہیں آرہا اسی لئے واک آو… کیا گیا عقیل کریم ڈھیڈی کوکیسے کھیلوں میں اہم عہدہ دیا گیا جواب چاہیے چیرمین کرکٹ بورڈ نہیں آئے وہ ڈالرز میں پیسے لے رہے ہیں لیکن جواب نہیں دے رہے چئیر مین پی سی بی نے ڈھائی سال میں کتنے پیسے خرچ کئے جواب آنا چاہیے ۔
پی سی حکام کی جانب سے چیئرمین کی ان کیمرہ بریفنگ پر اصرارکیا جس پر چیئرمین کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہاکہ چاروں صوبوں کے ڈی جی آ جائیں ہم ان سب سے بریفنگ لین گے اجلاس میں کراٹے فیڈریشن سے متعلق جنرل سیکرٹری کراٹے فیڈریشن کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہماری فیڈریشن کام کر رہی ہے ہم نوجوانوں کو مختلف ایونٹس میں شرکت کے لئے مواقع دیتے ہیں۔
پاکستان پہلی بار ایشیاء فیڈریشن میں پہلے نمبر پر آیا2019/20میں دس لاکھ روپے دئیے گئے تاکہ نوجوان باہر جا سکیںکراٹے فیڈریشن کے آفیشل کسی ایونٹ میں جانے کی بجائے کھلاڑیوں کو بھیجتے ہیںورلڈ کراٹے کی ساڑھے چھ لاکھ روپے الحاق کی فیس ہے کراٹے فیڈریشن کیسے اتنے پیسے دے جہاں انہیں صرف دس لاکھ جاری ہوتے ہیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے کہا کہ ،کھیلوں میں کرپشن بہت زیادہ ہو گئی ہے۔
کرکٹ میں فکسنگ بہت زیادہ ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کو انسانی سمگلنگ میں پکڑا وہ ہاکی کا سیکریٹری بن گیا ہے جو شخص مجرم ہوا وہ سیکرٹری کیسے بن گیا ، ہاکی والے سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ کرتے ہیں،ہاکی والے لڑکے لے کر جاتے ہیں جو سلپ ہو جاتے ہیں ،پی ایس ایل فائیو میں سب سے زیادہ جوا ہواپہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی نے انکار کیا پھر مانے کہ پی ایس ایل میں جوا ہوا۔
لائیو سٹریمنگ میں سب سے زیادہ جوا ہوااسمبلی میں کھیلوں میں کرپشن پر بل بیش کر دیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای ای پی سلمان بشیر نے کہا کہ فکسنگ کو پکڑنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے کرکٹرز کو بھی سزا دینے کا قانون موجود ہونا چاہیے۔ سپیشل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ارشد محمونے کہا کہ ہمارا سار ابجٹ تنخواہوں اور مراعات میں ختم ہو رہا ہے۔
ایک دو دن میں وزیر اعظم کو کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں ۔ہم وزیر اعظم کو اولمپک گیمز اور ساو„ھ ایشین گیمز کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔قائم مقام ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہاکہ کمیٹی کو بھی ایک گھنٹے کی۔
بریفنگ دینگے کہ پاکستان میں کھیلوں کی کیا حالت ہے۔ تو اس کے جواب میں چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اگلے اجلاس میں سپورٹس فیڈریشن کلب اور حکومتی سپورٹس پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جاے۔